News


تربت یونیورسٹی میں سپرنگ 2026 سیشن کے گریجویٹ اور انڈرگریجویٹ پروگرامز میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ 14اور15دسمبرکومنعقدہوں گے

Posted on 12 Dec, 2025 - Published by

تربت(12دسمبر 2025) یونیورسٹی آف تربت میں سپرنگ2026 سیشن کے پروگرامز میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ 14 اور15دسمبر2025 کومنعقدہوں گے۔ 

*انٹری ٹیسٹ شیڈیول برائے انڈرگریجویٹ پروگرامز* : یونیورسٹی ترجمان کے مطابق بی ایڈاور ایل ایل بی پروگرامزکے علاوہ تمام انڈر گریجویٹ(بی ایس اوراے ڈی)پروگرامز میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ بروز پیر، 15 دسمبر 2025 کو تربت یونیورسٹی کے مین کیمپس میں منعقد ہوں گے۔ ٹیسٹ سینٹر میں رپورٹنگ ٹائم صبح 10 بجے مقررکی گئی ہے۔امیدوار یونیورسٹی کے آفیشل پورٹل https://uot.edu.pk/admission-portal/admission-slip  پر اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کرکے ایڈمشن سلپ  ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

 *انٹری ٹیسٹ شیڈیول برائے گریجویٹ اوربی ایڈ پروگرامز* :یویورسٹی ترجمان کے مطابق تمام گریجویٹ پروگرامز(ایم بی اے 1.5 سالہ، ایم بی اے 2.5 سالہ، ایم ایس بزنس ایڈمنسٹریشن، ایم فل کیمسٹری، ایم فل بائیو کیمسٹری، ایم فل اکنامکس، ایم فل پولیٹیکل سائنس، ایم فل سوشیالوجی، ایم فل بلوچی، ایم فل انگلش اور پی ایچ ڈی بلوچی، پی ایچ ڈی بائیو کیمسٹری اورپی ایچ ڈی مینجمنٹ سائنسز کے علاوہ بی ایڈ پروگرام(بی ایڈ 4 سالہ، بی ایڈ 1.5 سالہ اور بی ایڈ 2.5 سالہ) پروگرامز میں داخلہ کے لئے انٹری ٹیسٹ بروزاتوار14دسمبرکواین ٹی ایس کے زیراہتمام کمشنر ہاوس کے قریب واقع یونیورسٹی آف تربت کے سٹی کیمپس، شعبہ لاء میں منعقد ہوں گے۔ رپورٹنگ ٹائم صبح 11:00 بجے مقرر کی گئی ہے۔امیدواراپناقومی شناختی کارڈ نمبر درج کرکے ایڈمشن سلپ این ٹی ایس پورٹل  https://share.google/UbgcKigaLmrZlq6nR

سے ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔گریجویٹ اورانڈرگریجویٹ کے تمام امیدواروں کے لیے لازم ہے کہ وہ ٹیسٹ کے دن اپنا اصل قومی شناختی کارڈ (CNIC) اورپرنٹ شدہ ایڈمشن سلپ اپنے ساتھ لائیں۔ مزید معلومات یا رہنمائی کے لیے امیدوار یونیورسٹی آف تربت کے ایڈمشن سیل سے ان نمبرز پر رابطہ کرسکتے ہیں۔